۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شہید عارف حسین الحسینی فاؤنڈیشن اصفہان، مجلس

حوزہ / شہید عارف حسین الحسینیؒ فاؤنڈیشن اصفہان کی طرف سے مدرسہ حکیمیہ میں بسلسلہ شہادت امام رضا علیہ السلام ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلاب اصفہان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید عارف حسین الحسینیؒ فاؤنڈیشن اصفہان کے نائب صدر مولانا غلام عباس عابدی نے اپنے خطاب میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا ثواب اور فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا: حمدان امام جواد علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں "جو میرے والد کی طوس میں زیارت کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف کردیگا"۔

انہوں نے مزید کہا: جب حمدان نے یہ روایت سنائی تو ایوب بن يعقوب نے کہا میں نے حضرت ابو جعفر ثانی علیہ السلام سے سنا کہ وہ فرما رہے تھے "جو میرے بابا کی طوس میں زیارت کرے گا قیامت کے دن جہاں سید الانبیاء(ص) کی کرسی لگائی جائے گی وہاں پر زائر امام رضا علیہ السلام کی بھی کرسی لگائی جائے گی"۔

قابلِ ذکر ہے کہ مجلس میں مصائب امام رضا علیہ السلام کے بعد برادر غلام مرتضی دستی اور برادر غلام علی بلتستانی نے نوحہ خوانی کی۔ شرکاء مجلس کے لئے دستر خوان امام رضا علیہ السلام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .